حیدرآباد۔25۔دسمبر (اعتماد نیوز)وزیر اعلی بہار نتیش کمار نے آج الزام لگایا کہ آر جے ڈی پارٹی کی وجہ سے ہی بہار خصوصی موقف سے محروم ہے۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہائی کمان اپنے حلیف
جماعتوں کا خیال رکھتے ہوئے ہی بہار کو مختلف مواقع سے محروم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسی ایجنڈے کے ساتھ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینگے۔انہوں نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت پر مسرت کا اظہار کیا۔ اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔